لاہور :تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے اس بیان کے بعد کے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا پاگل پن ہے کے بعد اب وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا خیرمقدم کر رہی ہے۔
جبکہ پاگل خان پاگل پن کی باتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورے قوم خوش ہے،جس نے دہشت گردوں کوپیغام دیا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سیکیورٹی کے انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے 5درجاتی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آج ہی سکیورٹی پلان کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت تماشائیوں اور کھلاڑیوں کو فو ل پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔