پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹیں کب اور کہاں سے ملیں گی؟ بڑا اعلان ہو گیا

پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹیں کب اور کہاں سے ملیں گی؟ بڑا اعلان ہو گیا

لاہور:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا اس اعلان کے بعد اگر شائقین کرکٹ فائنل میچ کی ٹکٹوں کی کھوج میں مصرو ف ہیں تو آپ کو پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں  کیو نکہ  لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے آن لائن اور آؤٹ لیٹس پر ٹکٹس منگل سے ملیں گے.نجم سیٹھی نے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی بتا دیں . ٹکٹ پانچ سو روپے، چارہزار،آٹھ اور بارہ ہزار روپے کے ہیں.اور ٹکٹیں پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

https://www.google.com.pk/search?q=psl+official+website&oq=psl+&aqs=chrome.0.69i59j0l3j69i60l2.6648j0j4&sourceid=chrome&ie=UTF-8

یہ خوش آئند بات کہ ہے پنجاب حکومت نے لاہور  میں پی ایس ایل کا فائنل کروانے  کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کیلئے  آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش کے کھلاڑی آنے پر راضی ہیں.کسی نے انکار کیا تو اس کامتبادل کھلاڑی شامل کریں گے.آٹھ انٹرنیشنل سکیورٹی ایکسپرٹس بھی لاہور آئیں گے.
چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ حکومت اور بورڈ کی مشترکہ کاوشیں رنگ لائی ہیں.فائنل کیلئے کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے.
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ فائنل سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج سامنے آئے گا.انہوں نے کہا کہ پر امید ہیں کہ رواں سال انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔