پشاور: پشاورپولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظرگزشتہ3دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ، رورل اور صدر سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میںسرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن اور مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران قتل،اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 39اشتہاری مجرمان سمیت561جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش،سیکورٹی انتظامات نہ کرنے پر126اور دفعہ 188کے تحت 26 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
سی سی پی اوپشاور محمد طاہرخان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کی نگرانی میں مختلف کارروائیاں اور ناکہ بندیاں کی گئیں۔ان کارروئیوں،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میںمطلوب 39اشتہاری مجرمان سمیت 561جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش، سیکورٹی انتظامات نہ کرنے پر 126اور دفعہ 188کے تحت 26فراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 2عدد ہینڈ گرنیڈ،24عدد کلاشنکوف ،3عدد رائفل،3عددبندوق،1عدد ریپیٹر،3عدد میگزین ،70عدد پستول،1142عدد کارتوس مختلف بور،17کلو گرام چرس اور 11بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے گئے ۔