اسلام آباد: عمران خان نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی مخالفت کر دی ۔عمران خان کا کہنا ہے لاہورمیں فائنل کراناپاگل پن ہے.
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہو گا۔ اور اسکے لیے کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔لیکن عمران خان نے پی ایس ایل کے فائنل کی مخالفت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اگر خدانخوستہ کوئی انہونی ہوگئی تواگلے 10سال پاکستان میں کرکٹ نہیں ہوگی.بندسڑکوں،سخت سکیورٹی سےکیاامن کاپیغام جائےگا؟