برطانوی طویل العمر رکن پارلیمان جیرالڈ چل بسے

05:23 PM, 27 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانیہ کے طویل العمر رکن پارلیمان اور لیبر پارٹی کے رہنما جیرالڈ کوفمین انتقال کرگئے۔

ان کی عمر 86برس تھی اور انہیں موجودہ پارلیمان میں طویل العمر رکن پارلیمان ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ ان کی خاندان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں دیرینہ علالت سے ان کے انتقال کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہ پہلی بار 1970میں رکن پارلیمان بن گئے تھے۔

مزیدخبریں