پشاور: محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ایک مراسلہ کے مطابق محکمہ میں بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن مین فوڈ گرین سپروائزر کی چودہ آسامیوں پر بھرتی کے لئے این ٹی ایس میں کامیاب قرار دئیے گئے اُمیدواروں کے انٹرویو علیٰ الترتیب 8 اور 9 مارچ 2017 کو منعقد ہونگے۔
تفصیلات کے مطا بق فیمیل کوٹہ زون 1،2 اور4 کے انٹرویو 8 مارچ جبکہ دیگر زونز کے انٹرویو 9 مارچ کو ہونگے۔ لہذا اس ضمن میں متعلقہ اُمیدواروں کو خطوط ارسال کر دئیے گئے تا ہم اُنھیں بذریعہ ٹیلی فونک کا ل بھی مطلع کیا جائے گا۔ حکومتی پالیسی کے تحت زونل کوٹہ میں ایک آسامی کے لئے این ٹی ایس میں کامیاب قرار دئیے گئے پہلے پانچ اُمیدواروں کو انٹر ویو کیلئے طلب کیا جائے گا مذید برآں محکمہ خوراک میں بھرتیوں کے علاوہ محکمانہ ترقیوں کا عمل بھی جاری ہے اورمختلف آسامیوں پر اہلکاروں کو ترقیاں دی گئی ہیں۔