دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بنگلہ دیشی آل راونڈر شکیب الحسن نے پی سی ایل فائنل میں کھیلنے سے معذرت کر لی اور کہا ہے کہ میں پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں اگر پشاور زلمی فائنل میں پہنچی توقومی ذمہ داریوں کے باعث پاکستان نہیں آ سکوں گا۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن کا کہناتھا کہ وہ حالات بہتر ہونے پر دوبارہ پاکستان آ کر کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہیں آخری مرتبہ 2008ء میں پاکستان آ کر کھیلنے کا موقع ملا جو بہت خوشگوار تجربہ رہا، سٹیڈیم، شائقین اور ماحول سمیت سب چیزیں بہت زبردست تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان کے باہر انعقاد سے اس کی کچھ رونقیں ضرور ماند پڑی ہیں، اگر ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہوتا تو اور زیادہ جوش و جذبہ دیکھنے کو ملتا۔
واضح رہے کہ شکیب الحسن اور دوسرے بنگلہ دیشی پلیئرز انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے 28 فروری کو پی ایس ایل کو خیرباد کہہ کر وطن واپس چلے جائیں گے۔