ایرانی اور ترک صدور پاکستان پہنچ رہے ہیں

02:59 PM, 27 Feb, 2017

اسلام آباد : اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ایران کے صدر حسن روحانی  منگل جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان  بدھ یکم مارچ کو پاکستان پہنچیں گے ۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان دورہ پاکستان کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم ( سمٹ ) کے شرکا سے خطاب کریں گے اور دوطرفہ معاملات پر مذاکرات بھی کریں گے ۔

یاد رہے اقتصادی تعاون تنطیم کی علاقائی سیاست اور معشیت میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس وقت  علاقائی سیاست میں نہایت ایم تبددیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں