لاہور: پنجاب کی نئی یونین کونسلوں میں کمپیوٹر رائز ڈ سسٹم کی تیاریاں مکمل ، پیدائش و اموات کے کمپوٹر رائزڈ سرٹیفکیٹ اور نکاح ناموں کا اجراء رواں ہفتے کی ڈیڈ لائن مقرر۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کی 551 نئی یونین کونسلوں میں کمپوٹر رائزڈ سسٹم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کی جانب سے تمام اضلاع کو فنڈ جاری کر دیئے ہیں اور نئی یونین کونسلوں کی طرف سے کمپیوٹرز کی خریداری کی جارہی ہے۔
ننکانہ صاحب کی 65 اور مجموعی طور پر صوبہ پنجاب کی 551 یونین کونسلوں میں نادرا کی جانب سے سافٹ ویئر فراہم کر دیئے ہیں جس کے بعد نئی یونین کونسلوں میں پیدائش و اموات کے کمپیوٹر رائزڈ سرٹیفکیٹ اور نکاح ناموں کا اجراء ممکن ہو سکے گا اس سلسلہ میں رواں ہفتے کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی ہے ۔