اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی میں دو نوجوانوں کے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے پنجاب حکومت کو محکمانہ تحقیقات کے ساتھ ساتھ واقعے کی عدالتی تحقیقات بھی کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں