آسکر ایوارڈز کی تقریب میں فلمی شخصیات کیا کھاتی ہیں؟

01:29 PM, 27 Feb, 2017

لاس اینجلس: لاس اینجلس میں ڈولبی تھیٹر میں اس بار نواسی ویں اکیڈمی ایوارڈز ہوئے اور اس بار ریڈ کارپٹ پر ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔ اکیڈمی ایوارڈز کی ہر سال ہونیوالی تقریب کے بارے لوگوں کو یہ تو پتا چل جاتا ہے کہ اس سال کی بہترین فلم، اداکارہ ، اداکار ، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر سمیت بہت سی کیٹگریز کے ایوارڈز کے بارے میں خبریں منظر عام پر آ جاتی ہیں لیکن اس اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فلمی شخصیات کی تعدا ہزاروں میں ہوتی ہے لیکن عام لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا یہ  فلمی شخصیات کھانے میں کیا کھاتی ہیں۔

وولف گانگ پک نامی شیف 23 سال سے اکیڈمی ایوارڈز میں بنائے جانے والے کھانوں کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مینیو میں مصالحے دار ٹونہ ٹارٹری، لوبسٹر کارن ڈگاز، سونے کے ورک میں لپٹے ہوئے پاپ کارن کے علاوہ اور بہت کچھ بنایا جاتا ہے۔

 

کیویار

اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں پیش کیے جانے والے مزے دار کھانوں میں کیویار کو بھی پیش کیا جاتا ہے کیونکہ اس ڈش کو زیادہ تر فلمی ستارے شوق سے کھاتے ہیں۔

شیمپین

اس تقریب میں شیمپین نہ ہو تو اس کا مزہ ہی کِر کرا ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر شیمپین کی 1400 بوتلیں رکھی جاتی ہیں۔

 

چاکلیٹ

آسکر ایوارڈز کے کھانے کے مینیو میں میٹھے کی جگہ پر چاکلیٹ رکھی جاتی ہیں جو آسکر ایوارڈز کی ٹرافی جیسی بنائی جاتی ہیں۔

 

شراب

شراب بھی آسکر ایوارڈز کے مینیو میں شامل ہوتی ہے۔ آرگنائزر کے مطابق تقریب میں 2200 شراب کی بوتلیں رکھی جاتی ہیں۔

 

سموکڈ سامن ماٹ زو

آسکر ٹرافی سے مشہابت رکھنے والا سموکڈ سامن ماٹ زو بھی کھانے کی ٹیبل پر رکھ جاتا ہے۔ یہ شیف وولف گانگ پک کے ہاتھوں سے بنا ہوا بہترین ایپیٹائزر ہے جو تقریبا تمام مہمانوں کو پسند آتا ہے۔

 

وائٹ ٹرافلیس

اس تقریب میں دنیا کی مہنگی ترین واٹ ٹرفلیس بھی مہمانوں کو پیش کی جاتی ہے جس پر لاکھوں ڈالر خرچ آتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں