بیجنگ:خواتین کو اگر زندگی میں طلاق یسے صدمے کا سامنا کر ناپڑ جائے تو وہ شدید ذہنی اور جذباتی دباﺅ کا شکا ر ہو جاتی ہیں، یقیناََ چینی خواتین بھی اسی صدمے سے گزرتی ہیں اب چینی خواتین نے اس غم جان چھڑانے کے لیے قبروں میںمراقبہ شروع کر دیا تاکاکہ اس طریقے سے سکون حاصل کیا جا سکے۔
یہ طریقہ ایک 30 سالہ خاتون لیو نے شروع کیا اور اب مزید خواتین بھی اس میں شامل ہو جاتی ہیں۔ لیو 19 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں ۔ 2015 میں انہیں طلاق ہوگئی اور وہ یہ صدمہ بردشت نہ کر پائی اور اپنا کوئی کاروبار بھی شروع نہ کرسکیں۔ اس کے بعد انہوں نے قبرستان میں جاکر مراقبہ کیا تو ان کی کیفیت کچھ سنبھلی اور اب انہوں نے ایسی ہی خواتین کی مدد شروع کردی ہے جو اپنے ماضی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اس خاتون کا کہنا تھا طلاق کے بعد زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے اور میں نے خودکشی کا فیصلہ کرلیا تھا مگر پھر میں نے بھی قبر میں لیٹ کر موت کا تصور کیا۔ اب میں دوسری خواتین جو اس صدمے سے گزری ہوں اُن کو نئی زندگی گزارنے کا مشورہ دیتی ہوں۔
طلاق یافتہ خواتین کی نئی تصاویر میں لیو کے ساتھ کئی خواتین کو قبر نما گڑھوں میں پلاسٹک شیٹس کے اوپر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے اور وہ آنکھیں بند کرکے اپنے ہاتھ سینے پر باندھے ہوئے ہیں۔ اس پوزیشن میں خواتین کچھ وقت تک گزارتی ہیں اور اپنے تلخ تجربات بھولنے کی کوشش کرتی ہیں۔