لاہور:ہالی ووڈ کے معروف اداکار بل پیکسٹن 61برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بِل نے فلم ٹائی ٹینک ،کمانڈو،ایلینز،ٹویسٹر اور بگ لو جیسی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا۔’گلڈ ایوارڈ‘ اور ’اسٹورن ایوارڈ‘ یافتہ یہ اداکار گذشتہ کئی روز سے ٹیکساس کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
اس علاج کی وجہ کچھ عرصہ پہلے ہونے والے آپریشن کی پیچیدگیاں تھیں۔بِل کے خاندان نے بھی اُن کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔