سانحہ سیہون کےدھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فو ٹیج نیو نیوز نے حاصل کر لی

11:47 AM, 27 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

سیہون شریف : حضرت لعل شہباز قلندر کے مزارپر خودکش حملےسے کچھ دیر پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ فوٹیج میں خودکش بمبار کے مبینہ سہولت کاروں کو مشکوک حرکتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ افراد مشکوک حرکتیں کررہے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افرادمبینہ طورپرخودکش بمبار کےسہولت کارہیں،پولیس نے عینی شاہدین کی مددسےدونوں مبینہ سہولت کاروں کی تلاش شروع کر دی۔ دوسری جانب سندھ پولیس مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر اور فوٹیج پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔16 فروری کی شام حضرت لعل شہباز قلندر کے مزارپر خودکش حملےمیں جہاں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ،وہیں درگاہ کی ناقص سیکورٹی پربھی کئی سوالات اٹھے،سانحہ میں 90 سے زائدزائرین جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھےاورکتنے ہی معذورہوگئے۔

مزیدخبریں