واشنگٹن : کو نسل آن امریکن اسلامک ریلیشن(سی اے آئی آر ) نے امریکامیں اسلاموفوبیا کی لہر میں اضافے کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سی اے آئی آر کے ایک رہنما کورے سیلر نے کہا کہ امریکی حکام ملک میں اسلاموفوبیا میں اضافے اور مساجد پر حملوں کے تعلق سے انتہا ئی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاوس کو اس معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور اقدامات کو ملک میں اسلامو فوبیا میں اضافے کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔