راس الخیمہ:متحدہ عرب امارات کی فلائٹ نمبر G9824 جو امارات سے پشاور جا رہی تھی اس پرواز کو اس وقت اچانک راس الخیمہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی جب فلائٹ کے اندر موجود ایک پاکستانی مسافر کو دل کا دورہ پڑا ،عملے کے ارکان نے فوری طور پرمتاثرہ مسافر کوفرسٹ ایڈ دی مگر پھر پائلٹ نے کنڑول ٹاور کو ایمرجنسی لینڈنگ کا کہا اور ساتھ ہی مسافر کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کو جہاز کی طرف آنے کا کہا۔
جہاز کے لینڈآف کروانے کے بعد متاثرہ شخص کو ایمبولینس منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ اس دوران مسافر کا انتقال ہو گیا، ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ اپنی اُڑان بھرنے کے 47منٹ بعد دوبارہ ائرپورٹ پر لینڈ کر گیا تھا