آسکرز ایوارڈز، فلم "لالا لینڈ" سرفہرست، بہترین اداکارہ کیلئے ایما اسٹون فیورٹ

08:51 AM, 27 Feb, 2017

لاس اینجلس: لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہالی ووڈ کے سب سے بڑے فلمی میلے آسکرز کی تقریب جاری ہے۔ فلم "لالا لینڈ"سب سے آگے اور بہترین اداکارہ کیلئے ایما اسٹون ہاٹ فیورٹ ہیں۔

مہر شالا علی نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ ''او جے میڈان امریکا'' نے جیت لیا۔

بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائل کا ایوارڈ فلم"سوسائڈ اسکواڈ" نے جیتا جبکہ بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ فلم "فنٹاسٹک بیٹس" اور "ویئر ٹو فائنڈدیم" کے حصے میں رہا۔

ہالی ووڈ فلم ہیکسارج نے بہترین ساؤنڈ مکسنگ کا ایوارڈ جیت لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں