نیویارک:نوکیا 3310جس کے چرچے پچھلے چند دن سے ہو رہے تھےمگر ا ب باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا گیاہے ۔ اس کی خصوصیات جن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔
نوکیا نے آخرکار 3310 موبائل فون کو ایک بار پھر متعارف کرا دیا جو کہ اس سے پہلے سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔
بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران نوکیا 3310 کو متعارف کرایا گیا اور اچھی خبر یہ ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں اب پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔
اس کی قیمت بھی اندازوں سے کہیں زیادہ کم ہے تاہم اس سے پہلے اس کے فیچرز جان لیں۔
اس بار کا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں مختلف ہے جبکہ اسکرین کو بھی کلر کردیا گیا ہے۔
2 میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کیمرے کا اضافہ کیا گیا جبکہ 2.4 انچ کی اسکرین کے ساتھ اس کا نیا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت ہے۔
اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈ فون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ اسٹوریج سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ بلیو ٹوتھ جیسے اضافے بھی ہوئے ہیں تاہم وائی فائی، جی پی ایس وغیرہ نہیں۔
مگر پھر بھی آپ 2.5 جی انٹرنیٹ اس پر چلا سکتے ہیں جبکہ کالز،ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر، ٹیکسٹ اور اسنیک گیم بھی اس کا حصہ ہیں۔
اور ہاں اس کی بیٹری پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور ایک چارج پر لگاتار 22 گھنٹے تک فون کال کی جاسکتی ہے اور ایک مہینے کا اسٹینڈبائی ٹائم ہے۔
چار رنگوں میں متعارف کرائے جانے والا یہ فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں 50 ڈالرز یا 5241 پاکستانی روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔