جرمنی، 2016 میں مہاجرین پر 3 ہزار 553 حملے ہوئے، وزارت داخلہ

08:38 AM, 27 Feb, 2017

برلن: جرمن وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے تارکینِ وطن پرگذشتہ برس کے دوران تقریباً روزانہ کی بنیاد پر دس حملے ہوئے۔ 2016 میں 3 ہزار 553 حملے تارکینِ وطن اور پناہ حاصل کرنے والوں کے ہوسٹلوں پر ہوئے۔ پرتشدد کارروائیوں میں 43 بچوں سمیت 560 افراد زخمی ہوئے۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق 2 ہزار 545 حملے تنہا تارکینِ وطن پر اور 988 حملے تارکینِ وطن کی رہائش گاہوں پر ہوئے۔ 217 حملے تارکینِ وطن کی تنظیموں اور ان کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں پر ہوئے۔

جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کی جانب سے تارکینِ وطن کے لیے دروازے کھولنے کے بعد ان پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت جرمنی میں بہت سے تارکینِ وطن نے پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں اور یورپ بھر میں دہشت گردی کے حملوں کا خطرہ ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں