چین :چین کی ایک عدالت نے جنوبی شہر ژوہائی میں 12 نومبر کو تیز رفتار گاڑی سے 35 افراد کو ہلاک کرنے والے 62 سالہ فین نامی شخص کو سزائے موت دے دی۔
یہ واقعہ اسپورٹس سینٹر کے باہر پیش آیا، جہاں فین نے جان بوجھ کر اپنی ایس یو وی کو لوگوں پر چڑھا دیا۔ پولیس نے مجرم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا تھا۔
عدالت نے جرم کی نوعیت کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتائج معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک تھے۔ سماعت کے دوران فین نے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے طلاق اور جائیداد کی تقسیم سے ناخوش ہو کر یہ قدم اٹھایا۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق فین نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کیا اور اس کے نتیجے میں اسے سزائے موت سنائی گئی۔