جنوبی افریقا 301 رنز پر آل آؤٹ، پاکستان کو 90 رنز کی برتری

جنوبی افریقا 301 رنز پر آل آؤٹ، پاکستان کو 90 رنز کی برتری

سنچورین :سنچورین میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف 301 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد میزبان ٹیم کو مہمانوں پر 90 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم 89 اور کاربن بوسچ 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسرے روز کھیل کا آغاز ایڈن مارکرم نے 47 اور ٹمبا باووما نے 4 رنز سے کیا۔ جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ 31 رنز پر گری جب کپتان ٹمبا باووما آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ 178 رنز پر گری، جب ڈیوڈ بیڈنگھم 30 رنز بنا کر نسیم شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل، سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 82 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔