گڑھی خدا بخش :گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی اور آج ان کے صدر بننے کا سہرا بھی عوام کی طاقت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 45 سال بعد بھٹو کیس کا فیصلہ ریورس کیا اور پاکستان کے لیے اپنی وفاداری کا عہد کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنا پیپلز پارٹی کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں نادر آنے کی بات کی جاتی تھی، لیکن ہمارے بزرگوں نے کہا کہ قادر بھی قادر ہے، اور اگر کوئی سپر پاور ہے تو وہ اللہ کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور عوام کو جلد خوشخبریاں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی مشکلات اور تکالیف ان کے لیے نئی بات نہیں ہیں اور وہ ان سب کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کا پانی اور گیس کسی کے ہاتھ نہیں جائے گا اور جو ان کا حق ہے، وہ انہیں ملے گا۔ زرداری نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے لیکن یہ تبدیلی انسان کے فائدے کے لیے ہے۔