کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2620 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات قیمتوں میں کمی کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔