پاکستان کا آذربائیجان سے گیس سپلائی کا معاہدہ: توانائی بحران کے حل کے لیے اہم پیشرفت

پاکستان کا آذربائیجان سے گیس سپلائی کا معاہدہ: توانائی بحران کے حل کے لیے اہم پیشرفت

اسلام آباد: پاکستان نے آذربائیجان سے گیس سپلائی کے حوالے سے اہم معاہدہ طے کر لیا ہے، جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ معاہدہ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر کیا گیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ مکمل ہو گیا، جس کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیج دی گئیں۔ پی ایس او کے مراسلے کے مطابق، 24 دسمبر کو معاہدے کی منظوری حاصل ہوئی، اور وزارت توانائی کی جانب سے 3 دسمبر کو دستخط کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ معاہدہ توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ آذربائیجان سے گیس سپلائی کا معاہدہ پاکستان کے توانائی بحران کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب گیس کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

پاکستان میں کئی سالوں سے توانائی کے بحران کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، اور موسم سرما میں گیس کی کمی مزید سنگین ہو جاتی ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستان اپنے گیس کی قلت کو دور کرنے اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گا، جو ملک کی معیشت کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

مصنف کے بارے میں