میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا نیا موقع فراہم کر دیا

میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا نیا موقع فراہم کر دیا

کیلیفورنیا:میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں سے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

فیس بک، جو دنیا کا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور جس کے ماہانہ 3 ارب سے زائد صارفین ہیں، نے پہلے ہی کئی افراد کو اپنے پلیٹ فارم سے اضافی آمدنی کمانے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ اب میٹا نے affiliate لنکس کو پوسٹس، ریلز، ویڈیوز، فوٹوز اور ٹیکسٹ میں زیادہ نمایاں کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، تاکہ صارفین آسانی سے پیسے کما سکیں۔

اس نئے فیچر کے تحت affiliate لنکس کو پوسٹس میں واضح طور پر شامل کیا جائے گا، جس سے صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا بہتر موقع ملے گا۔ اس سے قبل، affiliate لنکس صرف کیپشنز میں یو آر ایل کی صورت میں دکھائے جاتے تھے، لیکن اب ان لنکس کو مختلف پوسٹس میں نمایاں کیا جائے گا تاکہ وہ زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کو affiliate لنکس کے استعمال میں مزید آسانی ہوگی، جس سے میٹا کی توقع ہے کہ انگیجمنٹ اور سیلز میں اضافہ ہوگا۔ اس مقصد کے لیے میٹا نے آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرایا ہے، جو مخصوص ڈومینز یا ویب لنکس کو شناخت کرے گا۔ اس سسٹم کی مدد سے صارفین کو پیڈ پارٹنرشپ لیبل استعمال کرنے کی تجویز دی جائے گی، اور لنک کی تفصیلات پراڈکٹ لنکس کے ساتھ منسلک کی جائیں گی۔

یہ فیچر اس وقت فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور جلد ہی دنیا بھر میں دستیاب ہو گا۔ اس فیچر کے ذریعے فیس بک صارفین کو اپنے نیٹ ورک اور مواد سے پیسہ کمانے کے مزید مواقع ملیں گے۔

مصنف کے بارے میں