منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کا حکم

 منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کا حکم

لاہور:عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چودھری مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کو اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ مونس الہٰی اور شریک ملزم محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر گرفتاری کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ عمرہ کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ اس کے علاوہ پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کیے گئے ہیں۔

سپیشل سینٹرل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری 2024 کو مقرر کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں