راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج دوپہر 2:30 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی، سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر اہم دفاعی امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال، فوج کی کارروائیوں اور اہم قومی معاملات پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔