رچرڈ گرینل کا ضمیر صرف سامراجی مقاصد کے لیے جاگتا ہے:سعد رفیق

رچرڈ گرینل کا ضمیر صرف سامراجی مقاصد کے لیے جاگتا ہے:سعد رفیق

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے نومنتخب صدر ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ضمیر 2018 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور سیاسی انتقام کے دوران سویا ہوا تھا۔

اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ رچرڈ گرینل کا ضمیر تب تک خاموش رہا جب تک کہ پاکستان میں سیاسی بحران اور نواز شریف کی حکومت کو تحریک انصاف کی ملی بھگت سے نہیں گرایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے پر بھی گرینل کا ضمیر اب تک غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے۔

سعد رفیق نے اس بات کا بھی اشارہ کیا کہ گرینل کا ضمیر صرف سامراجی عزائم کی تکمیل کے لیے جاگتا ہے، نہ کہ انسانیت، انصاف، جمہوریت یا قانون کی حکمرانی کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اچھی طرح جانتی ہے کہ رچرڈ گرینل کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنا ہے، اور اس کا مطالبہ کچھ اور ہو سکتا ہے۔