اسلام آباد :اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں اہم امور کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یوریا کھاد کی درآمد کےلیے وفاق کے حصے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کی درآمد کےلیے وفاق اور صوبے پچاس پچاس فیصد شیئرنگ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ای او بی آئی کےلیے نظرثانی شدہ بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔
ترکمانستان افغانستان پاکستان انڈیا (تاپی) منصوبے کےلیے کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اور سرمایہ کاری مراعات کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں یوریا کھاد کی کھپت کےلیے نظرثانی شدہ ٹارگٹ کی منظوری دی جائے گی۔