جاپان کی بڑی کامیابی ،چاند پر بھیجے گئے مشن نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

 جاپان کی بڑی کامیابی ،چاند پر بھیجے گئے مشن نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

بیجنگ :جاپان  نے  بڑی کامیابی حاصل کی ہے  ،چاند پر بھیجے گئے مشن نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔  مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ہے۔

جاپان چاند پر پہنچنے والا دنیا کا 5 واں ملک بننے کے قریب ہے۔ جاپان کا ستمبر میں روانہ ہونے والا مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ہے۔جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی  کے مطابق 25 دسمبر کو چاند پر بھیجے گئے مشن نے اہم سنگ میل حاصل کیا۔


یہ مشن  ابھی یہ لینڈ نہیں کرے گا۔لگ بھگ ایک ماہ تک یہ مشن چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہے گا اور پھر لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔سمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن چھوٹے سپیس کرافٹ اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے۔


اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے۔اس سے قبل ایک نجی جاپانی کمپنی نے کچھ عرصے قبل چاند پر مشن روانہ کیا تھا مگر وہ لینڈنگ میں ناکام رہا تھا۔

مصنف کے بارے میں