ملک کو اگر بچانا ہے تو ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں، گزشتہ چار سالوں میں نیا پاکستان کے نعرے کی نفی کی گئی: پرویز خٹک

06:36 PM, 27 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ہری پور:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک  کاکہنا ہے کہ  قرض نہیں لیں گے، قرض لیا تو خودکشی کرلیں گے۔ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ   قرض نہیں لیں گے، قرض لیا تو خودکشی کرلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  ملک کو قرضے لے لے کر تباہ کیا گیا، اس ملک کو اگر بچانا ہے تو ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں۔ گزشتہ چار سالوں میں ہمارے صوبے کو کچھ نہیں دیا گیا اور نیا پاکستان کے حوالے سے نعرے کی نفی کی گئی۔


انہوں نے کہا کہ میرے اختلاف تحریک انصاف سمیت کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت کے لیے پورا سسٹم سمجھایا تھا لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا۔


 ہری پور کے جو لوگ سمجھتے ہیں کے ہم پی ٹی آئی کے بغیر نہیں جیت سکتے وہ غلطی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہمیشہ انتشاری پالیسیوں کے خلاف کام کیا ہے۔

مزیدخبریں