بھٹو ریفرنس شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتار دیا، اسلام آباد والوں کو نظر نہیں آرہا کہ غریب کیسے سوتا ہے:آصف زرداری

بھٹو ریفرنس شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتار دیا، اسلام آباد والوں کو نظر نہیں آرہا کہ غریب کیسے سوتا ہے:آصف زرداری

گڑھی خدا بخش : سابق صدر آصف علی زرداری  کاکہنا ہےکہ پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری  نے گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب میں کہاکہ  پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد والوں کو نظر نہیں آرہا کہ غریب کیسے سوتا ہے۔ عوامی مسائل صرف سیاست دانوں کو نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی سے زبان کی اور پھر گیا۔ جتنے وعدے بلاول نے عوام سے کیے وہ ہم سب مل کر پورا کریں گے۔ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا۔بھٹو ریفرنس شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتار دیاہے۔ بہت آئے اور بہت چلے گئے آج صرف  ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا نام بناقی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں