ایک سیاستدان جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری 

05:54 PM, 27 Dec, 2023

گڑھی خدابخش:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک سیاستدان جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے۔


بینظیر بھٹو شہیدکی16ویں برسی پرگڑھی خدا بخش میں     جلسےسےخطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ   ایک سیاستدان جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ جن سے ملک کر16ماہ حکومت کی اب ان سے ہمارا  راستہ الگ ہے۔ہم ان میں سےنہیں  جو  دوسروں کے کاغذات نامزدگی چھینتے ہیں۔ہم وہ نہیں جو الیکشن سے بھاگتے ہیں۔میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نفرت، تقسیم اور پرانی سیاست کو ختم کرکے الیکشن میں جارہی ہے۔ہمارا کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری سے ہے۔کچھ قوتوں نے سوچا تھا بینظیر کو شہید کرکے پیپلزپارٹی کوختم  کردیں گے۔


بلاول بھٹو زرداری  نے مزید کہا کہ عوام، مہنگائی، غربت، بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں، عوام نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا، تو 10 کام ترجیحی بنیادوں پر کروں گا۔ ان کاکہنا تھا کہ اقتدار ملنے پرغریبوں  کو 300یونٹ تک فری سولر سسٹم اور 5سال میں تنخواہیں دگنی کردیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ  ہر ایک کو معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔ بلاول نے منشور کا اعلان کرتے ہوئے غریبوں کو30لاکھ گھر بناکر دینے کا بھی وعدہ  کرنے اور کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا وعدہ کیا ۔مزدوروں کے لیے  بےنظیر کارڈ  ، کسان کارڈ ، یوتھ کارڈ متعارف  کرانے کے ساتھ  ضلع کی سطح پر یوتھ  سنٹر اور لائبریریاں بنانے کا بھی اعلان کیا۔

مزیدخبریں