لاہور:این اے 122 سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کو ن لیگی رہنما نے چیلنج کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کو مسلم لیگ ن کے میاں نصیر نے چیلنج کردیا۔
میاں نصیر نے اعتراض کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے، ان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہے، ختم نہیں ہوئی۔ سزا یافتہ ہونے کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض سننے کے لیے وقت مقرر کردیا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔