بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ الیکشن کی طرف جائیں:گوہر خان 

 بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ الیکشن کی طرف جائیں:گوہر خان 

پشاور:تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ الیکشن کی طرف جائیں۔تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ الیکشن کی طرف جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف نہ ہوئے تو ملک اور جمہوریت کا نقصان ہوگا، الیکشن کمیشن آج ہی ہمارا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔ان کاکہنا تھا کہ  امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ہم ہائی کورٹ بھی جائیں گے،شاہ محمود قریشی کو دوبارہ جیل بھیجنے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔ہمارے امیدواروں سے کاغذات چھیننے کے 50 سے زائد واقعات ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں