مرغی کے ٹرک کو حادثہ، شہریوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے مرغیوں پر ہاتھ صاف کردیا

 مرغی کے ٹرک کو حادثہ، شہریوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے مرغیوں پر ہاتھ صاف کردیا

آگرہ:مرغی کے ٹرک کو حادثہ، شہریوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے مرغیوں پر ہاتھ صاف کردیا۔  بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں دھند کے باعث مرغیاں لے جانے والے ٹرک کو حادثہ پیش آگیا، شہریوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے مرغیوں پر ہاتھ صاف کردیا۔

 اس حادثے کے بعد کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے کرین کو طلب کیا گیا تاہم ایسے میں وہاں موجود افراد مرغیوں کی لوٹ مار میں مصروف ہوگئے۔


کچھ لوگ بوریاں لے کر بھی آگئے تاکہ زیادہ سے زیادہ مرغیاں لے جاسکیں ۔ جائے حادثہ سے مرغیاں لے جانے کے لیے کچھ افراد موٹرسائیکلوں پر بھی پہنچے جبکہ کچھ افراد پیدل ہی مرغیاں لے کر چلتے بنے۔حادثے کے وقت ٹرک میں تقریباً 500 کے لگ بھگ مرغیاں موجود تھیں، جن کی مالیت کی اگر بات کی جائے تو وہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔

مصنف کے بارے میں