سائبرکرائم کےخلاف کارروائی کے لیےپہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم

03:53 PM, 27 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کردی گئی ہے۔ اس کا اعلان  باقاعدہ  نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے تقریب میں کیا۔ 

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم قائم کردی گئی ہے۔نگران وزیر آئی ٹی نے سائبر سیکیورٹی ہیکاتھون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر اسپیس، آن لائن ڈیٹا، آن لائن خرید و فروخت کا تحفظ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اختیارات اب نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کومنتقلی کر رہے ہیں۔سائبرکرائم کےخلاف کارروائی کے لیے الگ ادارہ قائم کردیا۔

مزیدخبریں