ہندوستانی خاتون نے 'فرینڈز' کے ٹائٹل گانے کا ہندی ورژن بنا دیا

ہندوستانی خاتون نے 'فرینڈز' کے ٹائٹل گانے کا ہندی ورژن بنا دیا
سورس: file

حیدر آباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں مقیم ایک گلوکار اور نغمہ نگار رامیا رام کمار نے امریکی سٹ کام فرینڈز کے ٹائٹل گانے کا ہندی کا ورژن بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دھوم مچا دی۔ 

امریکی سٹ کام 'فرینڈز'، انٹرنیٹ پر مقبول ترین شوز میں سے ایک ہے۔ یہ شو، جو پہلی بار 1994 میں نشر ہوا اور 2004 تک 10 سپر ہٹ سیزن تک چلا،  فرینڈز’ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ تھا جس کی کل 136 اقساط ہیں۔

 یہ ڈرامہ سیریز چھ دوستوں مونیکا، روس، چینڈلر، ریچل، فیبی اور جوئی کے گرد گھومتی ہے۔اس کا زیادہ تر حصہ سینٹرل پرک نامی کافی شاپ کے گرد گھومتا تھا۔

حیدرآباد میں مقیم ایک گلوکار اور نغمہ نگار نے شو کے ٹائٹل گانے "میں تمہارے لیے وہاں ہوں"(I'll Be There For You) کا ہندی گانا شیئر کیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بہت سے لوگوں نے اس کے ورژن کو سراہا۔

رامیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر گانے کا کلپ شیئر کیا،  جیسے ہی ویڈیو شروع ہوتی ہے، رامیا رام کمارکیتی ہیں کہ اگر یہ تھیم سانگ ہندی میں بنایا جاتا تو کیا ہوتا؟" اس کے بعد وہ گانے کی اصل دھنوں پر مبنی ہندی بول کے ساتھ گانے کا اپنا ورژن گاتی ہیں۔


شیئر کیے جانے کے بعد سے اس کلپ کو 1.2 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اسے72 ہزار سے زائد  لائکس مل چکے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے رامیا رام کمار کے اس کام کو بہت سراہا۔ 

واضح رہے کہ فرینڈز کے ایک کردار میتھیو پیری رواں سال اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔میتھیو پیری نے چینڈلر بنگ کا کردار ادا کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں