والد برصغیر کی سب سے بڑی جماعت کے گدی نشین ہیں، نہ رتبے کا لحاظ کیا نہ عمر کا: مہر بانو قریشی

02:06 PM, 27 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے کہا کہ میرے  والد برصغیر کی سب سے بڑی جماعت کے گدی نشین ہیں، اس کا لحاظ نہیں کیا گیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا، ہمیں بتایا گیا کہ کسی نئے مقدمے میں شاہ محمود کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جا رہاہے کہ ان کو کہاں کے کر گئے ہیں۔

مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ انہیں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا یا نہیں، میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا شاہ محمود قریشی کا حق ہے جو ان کو دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نےنظر بندی حکم ختم ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی گرفتار کر لیا۔ 

مزیدخبریں