طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ

طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ
سورس: file

لاہور:  پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پنجاب میں دُھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور صوبائی حکومت اسموگ کے اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے الیکٹرک بائیکس متعارف کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے نقل و حمل کا ایک پائیدار اور ماحول دوست طریقہ فراہم کرنا ہے۔

 نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے  کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کو بائیکس دی جائیں گی۔ مثال کے طور پر اگر ای وی بائیک کی قیمت ڈھائی لاکھ ہو گی تو طلبہ کو سبسڈائزڈ قیمت پر یہ ایک لاکھ میں دی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں