ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر حملہ کر کے خون میں نہلا دیا

10:09 AM, 27 Dec, 2023

ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر حملہ کرکے اسےخون  میں نہلا  دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2021 کا ہے جسے اب رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے کہا کہ دو عینی شاہد ملازمین کے مطابق گاڑیوں کے تازہ تیارکردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔

حملہ آور روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجنیئر کی کمر اوربازو میں گھونپ دیے جس سے ملازم خونم خون ہوگیا۔

 
واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے عملےکے دیگر ملازمین نے ہنگامی بٹن دیا جس سے حملہ آور روبوٹ قابو میں آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق2021 میں ربوٹ کے حملے ایک کارکن کی موت بھی واقعہ ہوئی تھی جس کو بھی کمپنی کی جانب ےس رپورٹ نہیں کیا گیا جبکہ 2022 میں بھی ہر 21 میں سے ایک ٹیسلا ٹیکساس گیگا فیکٹری ملازم اپنے کام کے دوران زخمی ہوا۔

مزیدخبریں