اسلام آباد: حکومت نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز نقد کرانے کی تاریخ 30 جون 2023 تک بڑھا دی ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس ضمن میں ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو منہانے کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک اضافہ کر دیا ہے۔ ان میں 7500، 15000، 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ شامل ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بانڈ ہولڈرز ان بانڈز کو اپنے بینک کھاتوں میں نقد، 25 اور 40 ہزار کے پریمیم بانڈز خرید کر یا انہیں سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ میں تبدیل کراسکتے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق بیئرر بانڈ کو سٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے منہا کرایا جا سکتا ہے جس کیلئے بینکوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے جبکہ 30 جون 2023 کے بعد ان بانڈز کو تبدیل نہیں کرایا جا سکے گا۔