لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا ، میں الیکشن کے لیے اپنی کے پی کے کی حکومت قربان کررہا ہے تاکہ ملک بچ سکے ۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ نیب نے ان سب کے کیس معاف کر دیئے ہیں ، گیارہ سو ارب کے کیسز اتنی جلدی کیسے ختم ہوسکتے ہیں ۔ نیب کی حیثیت عوام میں ختم ہوچکی ہے ۔ پاکستان کا مسئلہ صرف رول آف لا ہے ۔ ہمارے نبی کریمﷺ نے فرمایا چوری کی سزا میری بیٹی کیلئے بھی وہی ہے جو سب کیلئے ۔ مارشل لاء آتا ہی ادارے تباہ کرنے کیلئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے ڈالر کو کھلا چھوڑ دیں تو وہ کہاں پہنچ جائیگا ، اگر ہماری فصل کم ہوئی تو کیسے گزارہ ہوگا ۔ آٹا دگنا ہوگیا ہے اس کا ذمہ دار کون ہوگا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف لوگوں کو کہتا تھا ہم لبرل ہیں ، میرانشاہ میں انہوں نے طالبان کا جھنڈا لگا دیا ۔ آئی ایس آئی بہت باصلاحیت ادارہ ہے ۔ ائی ایس ائی کو ملک بچانے پر لگا دینا چاہیے ۔ ہمارے قبائلی علاقے کے ذریعے جنگ لڑی گئی ، جب ہماری جنگ ہوگی ہم جیتں گے ، یہ امریکہ کی جنگ ہے ۔ ہمارے پاس جنگ لڑنے کے لیے پیسہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کا کرکٹ میں کیا تجربہ ہے ۔ رمیض راجہ اچھے بھلے فیصلے کر رہا تھا ، اس کو ہٹایا دیا گیا ، پی سی بی کو تسلسل کی ضرورت ہے ۔