نیپرا نے زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

نیپرا نے زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی ہے جس سے صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کیلئے درخواست دی تھی جس پر نیپرا نے زرعی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بنیادی ٹریف 16 روپے 60 پیسے سے کم کر کے 13 روپے فی یونٹ کر دیا۔ 
نیپر کی جانب سے کی جانے والی کمی کا اطلاق ڈسکوز بشمول کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کے زرعی صارفین پر ہو گا جبکہ ٹیرف میں اس کمی کا اطلاق نومبر 2022 کے بلوں سے ہو گا۔ 
نیپرا حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹیرف میں کمی سے صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا اوروفاقی حکومت یہ رقم سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔

مصنف کے بارے میں