وزیراعظم نے لیگی ایم این اے کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیدیا

06:09 PM, 27 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی ایم این اے کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا ، کہا پی ٹی آئی آج بھی بدترین سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے ۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں ۔ سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔ سیاسی انتقام سے مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ساہیوال کے حلقہ ایک سو اکسٹھ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چودھری محمد اشرف پر سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے ۔

مزیدخبریں