لاہور: شدید دھند اور سردی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ترسیلی نظام کا پول کھول دیا ہے اور گیس سے محروم صارف اب بجلی کو بھی ترس رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید سردی اور دھند کے باعث لیسکو کے 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ دیگر فنی خرابیوں کے باعث بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث شہری پریشان ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ، چائنہ سکیم، کالج روڈ، عامر ٹاؤن، بی آر بی، بادامی باغ، سمن آباد، شاہدرہ، راوی روڈ، بیڈن روڈ، رائیونڈ روڈ، جیا بگا کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بند رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث احمد ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، گجر پورہ، چونگی امرسدھو، ٹمپل روڈ، اسلامیہ پارک، اچھرہ اور کاہنہ کے متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم رہے۔
شدید دھند اور سردی سے لیسکو کے 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ، شہری بجلی سے محروم
05:58 PM, 27 Dec, 2022