پی ڈی ایم حکومت الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے مگر ہم بھاگنے نہیں دیں گے: اسد عمر

04:49 PM, 27 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن سے بھاگنے کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی خواہش وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کھل بیان کر دی مگر ہم انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آج اپنے ہی فیصلے کو ریورس کر کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی معاونت کی اور آج اپنے ہی فیصلے کو ریورس کر دیا، حکومت کی خواہش تھی کہ کسی طرح الیکشن سے بھاگا جائے، جیسے عام الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اسی طرح اسلام آباد سے بھی بھاگ گئے۔ 
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی خواہش وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کھل کر بیان کر دی جو کہتے ہیں کہ یہ الیکشن 2023 میں بھی نہیں ہونے چاہئیں، جویہ کام کر رہے ہیں مضحکہ خیز ہے، اس وقت پاکستان میں جمہوریت کے حالات کیا ہیں، یہ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ الیکشن سے بھی بھاگنا چاہتے ہیں، مگر ہم ان کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ 
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ترمیم یہ کی کہ 50یونین کونسل کم ہیں یونین کونسل 101 ہونی چاہئیں اور پی ڈی ایم حکومت کا خیال ہے کہ میئر کا الیکشن ڈائریکٹ ہونا چاہئے مگر پاکستان کے عوام کو انشااللہ یہ حق ملے گا کہ وہ اپنا فیصلہ خود کر سکیں، الیکشن کی تیاری کا کام روکنا نہیں چاہئے بلکہ یہ جاری رہنا چاہئے۔ 

مزیدخبریں