لاہور : محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چودھری محمد اشرف حلقہ این اے 161 ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چودھری محمد اشرف پر زمینوں پر قبضے کا الزام ہے۔