اسلام آباد: پی ٹی آئی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے لیا ہے۔ قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کیلئے ایک مرتبہ پھر پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے کل قومی اسمبلی سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔ ارکان قومی اسمبلی نے کل کے پی ہاؤس میں اجلاس کے بعد سپیکر کے سامنے استعفوں کی تصدیق کے لیے پیش ہونا تھا لیکن پارٹی ذرائع نے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کل اسمبلی نہ جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 28 دسمبر کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کے لئے اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کا سہارا لیا گیا تھا پی ٹی آئی کی جانب سے28 دسمبر کو اسپیکر کے اسلام آباد میں عدم موجودگی کا سہارا لیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی آج لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں ہیں ۔
سپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی لاڑکانہ شہید بے نظیر کی برسی سے آج رات واپس آجائیں گے ۔