جنرل باجوہ، جنرل فیض اور جسٹس ثاقب نثار عمران خان کے سہولت کار ہیں: جاوید لطیف 

جنرل باجوہ، جنرل فیض اور جسٹس ثاقب نثار عمران خان کے سہولت کار ہیں: جاوید لطیف 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی لاڈلا ہے۔ جنرل باجوہ ، جنرل فیض اور جسٹس ثاقب نثار عمران خان کے سہولت کار ہیں۔ 24 نومبر سے پہلے عمران خان کو مکمل سہولت کاری فراہم کی جا رہی تھی۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے جاوید لطیف نے کہا کہ اگر ایک ادارہ غیر سیاسی ہوگیا تو بتایا جائے کہ دوسرے ادارے غیر سیاسی کیوں نہیں ہوئے۔ وہ ادارے عمران خان کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان میں کسی شخص کوبغیر پیش ہوئے ضمانت نہیں ملتی لیکن عمران خان کو بغیر پیش ہوئے ضمانت بھی ملتی ہے اور کنفرم بھی ہوجاتی ہے۔ 

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ روز روز کے لانگ مارچوں سے معیشت کمزور ہو رہی ہے ۔ سازش کے تحت آنے والوں کو ناکام کیا جا رہا ہے۔ لاڈلا آج بھی لاڈلا نظر آ رہا ہے۔ پروجیکٹ عمران خان کے کرداروں کو بے نقاب نہیں کریں گے اور نواز شریف سے زیادتی کا اعتراف نہیں کریں گے تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔ 

انہوں نے کہا انصاف کا تقاضا ہے کہ عدالتیں بھی انصاف کریں ۔عمران خان کے خلاف جو کیسز ہیں ان پر میرٹ پر فیصلہ کریں۔ پنجاب حکومت کےحوالے سے ایک طرف سے تو رات کو فیصلہ دے دیا جا تا ہے اور رات کو ہی حلف اٹھوایا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف سے 8 ماہ سے فیصلے کے خلاف کی جانے والی اپیل ہی نہیں سنی جا رہی ۔ادارے سہولت کاری نہ کریں انصاف کریں۔ 

مصنف کے بارے میں